0
Monday 13 Nov 2017 14:24

مثالی عزاداری کے جلوس

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے مختلف شہروں میں "مثالی عزاداری کے جلوس" نکالے گئے۔ بھٹ شاہ، کھنڈو، غلام محمد لغاری، نواب شاہ، نصرپور، کے این شاہ اور دیگر شہروں میں جلوس نکالے گئے، جلوس میں شریک تمام مومنین باوضو اور شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے عزاداری کرتے رہے، جلوس کے دوران مختلف چوک پر امام حسین علیہ السلام کے مستند خطبات پڑھے گئے، جلوس کو منظم اور موثر بنانے کے لئے عزاداروں کی قطاریں بنائی گئی، ہر شریک فرد کے ہاتھ میں علم اور اقوال کی شیٹ تھی، مثالی عزاداری کو دیکھتے ہوئے اہلسنت و دیگر مکاتب فکر کے افراد بھی شامل ہوتے رہے۔ جلوس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کروانے کا مقصد یہ ہے کہ عزاداری کے جلوسوں کو زیادہ مفید اور موثر بنایا جائے، اس طرح عزاداری کے جلوس نکالنے سے بہت سے وہ لوگ جو روایتی جلوس میں نہیں شریک ہو پاتے وہ بھی شامل ہوتے ہیں اور اپنے حصہ اور اپنے طریقے سے امام علیہ السلام کو پرسہ دیتے ہیں، جب کہ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عزاداری شرعی حدود میں رہ کر کی جاتی ہے جو کہ مکتب فکر کی ترجمانی کرتی ہے۔ جلوس میں شامل پولیس اہلکاروں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی مثالی عزاداری جلوس کی تعریف اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے اس عمل کو بہت سراہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 683074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش