QR CodeQR Code

لاہور، عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس

1 Dec 2017 16:39

مقررین کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم (ص) نے پوری زندگی انسانیت سے محبت کا درس دیا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کا خوبصورت چہرہ بگاڑنے کیلئے ہی دہشت گردی کا فروغ دیا گیا، دہشتگردوں کا تعلق اسلام سے نہیں بلکہ اسلام دشمن قوتوں کے پیدا کردہ یہ دہشتگرد اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، اور فطرت تصادم کو پسند نہیں کرتی، اسلام دین محبت ہے، جو نفرت کا پرچار کرے یا نفرت کو فروغ دے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو، جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، سکھ، ہندو اور پارسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی کی ذات بابرکات پوری کائنات کیلئے رحمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی(ص) پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے دہشتگردی، انتہا پسندی، کرپشن، اقربا پروری سمیت تمام برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم (ص) نے پوری زندگی انسانیت سے محبت کا درس دیا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کا خوبصورت چہرہ بگاڑنے کیلئے ہی دہشت گردی کا فروغ دیا گیا، دہشتگردوں کا تعلق اسلام سے نہیں بلکہ اسلام دشمن قوتوں کے پیدا کردہ یہ دہشتگرد اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 686957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/686957/1/لاہور-عالمی-تاجدار-ختم-نبوت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org