QR CodeQR Code

کراچی، میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس و چراغاں

2 Dec 2017 00:49

نمائش چورنگی پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت میلاد مصطفی (ص) کانفرنس و چراغاں میں ہزاروں کی تعداد میں چراغ روشن کئے گئے جبکہ پروگرام میں ملک کی بڑی درگاہوں کے سجادہ نشین، شیعہ و سنی علماء کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر میں عیدمیلاد النبی (ص) کے سلسلے میں شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر جشن میلاد النبی (ص) کا اہتمام کیا۔ کراچی میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے 11 ربیع الاول کی رات عظیم الشان میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس اور چراغاں کیا گیا جس میں ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں نے شرکت کی، جبکہ غیر مسلم رہنماوں نے بھی محسن انسانیت کے میلاد کے اس جشن میں شریک ہوکر پیغمبر اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نمائش چورنگی پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت میلاد مصطفی (ص) کانفرنس و چراغاں میں ہزاروں کی تعداد میں چراغ روشن کئے گئے جبکہ پروگرام میں ملک کی بڑی درگاہوں کے سجادہ نشین، شیعہ و سنی علماء کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ میلاد مصطفی (ص) کانفرنس میں شرکاء کے لئے نذر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پروگرام کے آخر میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظفر عباس نے عیدمیلاد النبی کی مبارک باد پیش کی اور تمام شرکاء سمیت مہمانان گرامی کا میلاد مصطفی (ص) کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 687064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/687064/1/کراچی-میلاد-مصطفی-ص-کانفرنس-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org