QR CodeQR Code

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم کے تحت جشن و جلوس عید میلادالنبیؐ

2 Dec 2017 20:27

مدرسہ خاتم النبیینؐ جیکب آباد میں تقریب جشن سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سیف ڈومکی و دیگر نے خطاب کیا، اہلسنت شخصیات انجینئر عید ڈومکی، وڈیرہ کریم بخش و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ درایں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جلوس بھی نکالا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام عید میلادالنبیﷺ اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں مدرسہ خاتم النبیینؐ جیکب آباد میں تقریب جشن منعقد ہوئی۔ جشن کی تقریب سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سیف علی ڈومکی، ضلعی رہنماء مولانا حسن رضا غدیری، منور علی سولنگی، سید سراج شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں برادران اہلسنت انجینئر عید محمد ڈومکی، وڈیرہ کریم بخش و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ درایں اثناء عید میلاد النبیﷺ اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام علامہ مقصود ڈومکی، آغا سیف علی، حسن رضا غدیری اور اہلسنت رہنماء انجینئیر عید محمد کی قیادت جلوس نکالا گیا، جو جیکب آباد شہر کے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔


خبر کا کوڈ: 687248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/687248/1/جیکب-ا-باد-ایم-ڈبلیو-کے-تحت-جشن-جلوس-عید-میلادالنبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org