QR CodeQR Code

کراچی، امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج

10 Dec 2017 23:06

احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں علامہ مختار امامی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ حیدر عباس عابدی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یروشلم (بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیکر ناصرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ مشرق وسطی کو ایک بار پھر آگ میں دھکیلنے کی سازش کا مرتکب ہوا ہے، اگر عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ خفیہ ساز باز نہ کرتیں تو آج امریکہ کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیتا۔


اسلام ٹائمز۔ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنان نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لئے نمائش چورنگی سے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے قونصلیٹ جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا لیکن مظاہرین قونصلیٹ کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے قونصلیٹ کے سامنے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں علامہ مختار امامی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن، علامہ حیدر عباس عابدی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یروشلم (بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیکر ناصرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ مشرق وسطی کو ایک بار پھر آگ میں دھکیلنے کی سازش کا مرتکب ہوا ہے، اگر عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ خفیہ ساز باز نہ کرتیں تو آج امریکہ کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیتا، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان آگے بڑھ کر اسلامی ممالک کو موٹیویٹ کرے اور دنیا بھر کے ممالک امریکہ سے اپنے تعلقات منقطع کرے۔


خبر کا کوڈ: 689102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/689102/1/کراچی-امریکی-قونصلیٹ-کے-باہر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org