QR CodeQR Code

لاہور، عوامی تحریک کا وکلا کنونشن

14 Dec 2017 19:32

وکلا کنونشن سے خطاب میں عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے جتنی بھی بربریت کی وہ بیریئر ہٹانے کیلئے نہیں تھی ہماری تحریک کو ہٹانے کیلئے تھی، اشرافیہ نے اپنے عرصہ اقتدار میں جمہوریت، اخلاقیات، انسانیت، شرافت، صداقت اور دیانت کی اقدار کا قتل عام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مسلم لیگ، مجلس وحدت مسلمین، پی ایس پی، سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتیں انصاف کی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مظلوموں کی جنگ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میرے دائیں بائیں بیٹھیں گی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتیں بھی ہمراہ ہونگی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے وکلاء کے اظہار یکجہتی سے حوصلے پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے، وکلاء کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ کوئی پلان بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پلان نہیں بن رہا انسانیت کے قتل عام پر اشرافیہ کا قدرت کی طرف سے گریٹر انتقام شروع پو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی دو دھرنے دیئے، تیسرے دھرنے کی نوبت آئے تو یہ فیصلہ کن ہوگا۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے ہر صفحہ پر قاتلوں کے نام درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 690021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/690021/1/لاہور-عوامی-تحریک-کا-وکلا-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org