QR CodeQR Code

کراچی، القدس ملین مارچ

18 Dec 2017 16:09

ملین مارچ سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج ہم اسلامی فوجی اتحاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے لیے واضح طور پر ایجنڈے کا اعلان کرے جس میں مقبوضہ کشمیر اور القدس کی آزادی کا ایجنڈا سرفہرست ہو، اسلامی فوجی اتحاد مسلمانوں کے ان اہم مسائل کے حل کے لئے واضح طور پر اعلان کرے اور مسلم عوام کا ترجمان بنے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت حسن اسکوائر پر ہونے والے عظیم الشان ملین مارچ کے لاکھوں مرد و خواتین شرکاء نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اعلان کیخلاف عظیم الشان احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ کا آغاز نیپا چورنگی سے ہوا اور شرکاء نے حسن اسکوائر تک مارچ کیا۔ مارچ میں خواتین، بچوں، بزرگوں، نوجوانوں، مزدوروں، تاجروں، علمائے کرام، طلباء، صحافیوں، وکلاء برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، اقلیتی برادری، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت کراچی کے لاکھوں افراد نے شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کی مذمت اور فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ مارچ سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ملی مسلم لیگ کے نائب صدر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف، سابق سٹی نائب ناظم کراچی طارق حسن، جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن، مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اعجاز مصطفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 690836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/690836/1/کراچی-القدس-ملین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org