QR CodeQR Code

کراچی،آل پاکستان سیرت نبوی تقریری مقابلے کا انعقاد

19 Dec 2017 19:51

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناح کے سپاہی اویس ربانی کا کہنا تھا کہ آل پاکستان سیرت نبوی تقریری مقابلے کا مقصد ملک بھر میں طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ساتھ ساتھ پیغمبر اکرم (ص) حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنا تھا، تاکہ معاشرے کے نوجوان سیرت نبوی کے پہلوؤں سے آشکار ہوں اور اپنی زندگیوں میں آپ (ص) کی حیات طیبہ کو نمونہ عمل کے طور پر نافذ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ایک نجی اسکول میں آل پاکستان سیرت نبوی تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب امیدواروں کو عمرے کا ٹکٹ بطور انعام دیا گیا، تقریری مقابلہ میں ملک بھر سے بشمول اسلام آباد، کراچی، لاہور، بلوچستان اور اندرون سندھ کے شہروں سے اسکولوں، کالجز اور جامعات کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا جبکہ تقریری مقابلوں کا فائنل راؤنڈ کراچی کے ایک نجی اسکول میں منعقد کیا گیا، جہاں پر سانحہ اے پی ایس پشاور کے بچوں کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جبکہ ساتھ ساتھ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں تصویری نمائش بھی لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آل پاکستان سیرت نبوی تقریری مقابلہ کا انعقاد جناح کے سپاہی نامی تنظیم اور اس کے چیئرمیں اویس ربانی کی جانب سے کیا گیا تھا، تقریری مقابلہ کی اختتامی تقریب میں شہر بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف اسکولوں کے پرنسپل، خواتین و حضرات سمیت طلباء و طالبات جبکہ والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے تقریروں میں سیرت نبوی (ص) کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور اسکول کے طلباء و طالبات نے مختلف اصلاحی خاکے پیش کرکے سیرت نبوی (ص) کو اجاگر کرنے کی کوشش بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 691144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/691144/1/کراچی-آل-پاکستان-سیرت-نبوی-تقریری-مقابلے-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org