0
Wednesday 20 Dec 2017 22:01

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت تصویری نمائش

اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی کے نجی اسکول وائٹ ہاؤس گرائمر حسین آباد میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور امریکی صدر ٹرمپ کے القدس مخالف بیانات کے خلاف ایک تصویری نمائش بعنوان ’’القدس فلسطین کا دارالحکومت‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں اسکول کے بچے اور بچیوں سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اسکول میں مقامی این جی او جناح کے سپاہی کی جانب سے آل پاکستان تقریری مقابلہ بعنوان ’’سیرت نبویؐ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن نے فلسطین کے عنوان پر تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا تھا۔ اس موقع پر پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اعلان بالفور ہو یا پھر اعلان ٹرمپ دونوں ہی غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی قسمت کا فیصلہ کرے، یہ حق صرف اور صرف فلسطینیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ فلسطین سے متعلق فیصلہ کریں، فلسطینیوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مزاحمت اور انتفاضہ کے ذریعے سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کے آقاؤں امریکا و برطانیہ کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 691391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش