QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 48 واں مرکزی کنونشن(1)

24 Dec 2017 03:22

اے ایس او کا 48 واں تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ثقافتی مرکز میں جاری ہے، کنونشن کا آغاز 22 دسمبر بروز جمعہ اجتماعی دعائے کمیل سے کیا گیا، آج 24 دسمبر بروز اتوار مرکزی کنونشن کے آخری روز نئے سال کے مرکزی میر کارواں کا انتخاب کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48 واں تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ثقافتی مرکز میں جاری ہے، کنونشن کا آغاز 22 دسمبر بروز جمعہ اجتماعی دعائے کمیل سے کیا گیا، کنونشن کی افتتاحی نشست سے اے ایس او کے مرکزی صدر حبدار علی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری، اصغریہ سرپرست کونسل کے رکن غلام رضا و دیگر نے خطاب کئے۔ اس موقع پر سینیئر عہداران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ کنونشن کے دوسرے روز مذاکرہ بعنوان ’’نظام مرجعیت کو درپیش اندرونی و بیرونی مشکلات‘‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ محمد حسن صلاح الدین، علامہ مقصود ڈومکی، استاد اخلاق احمد اخلاق شریک تھے۔ دوسری نشست بعنوان ’’دنیا میں تشیع کو درپیش مشکلات‘‘ منعقد کی گئی، جس میں سید نوازش رضا رضوی، سید ممتاز حسین رضوی و دیگر شریک تھے۔ کنونشن کے دوسرے روز اہلبیت اسکول کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ کروایا گیا، جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیئے گئے۔ آج 24 دسمبر بروز اتوار مرکزی کنونش کے آخری روز نئے سال کے مرکزی میر کارواں کا انتخاب کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 692049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/692049/1/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-48-واں-مرکزی-کنونشن-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org