QR CodeQR Code

کراچی، مظلوم بحرینی عوام کے حق میں ریلی

3 May 2011 13:15

اسلام ٹائمز: بحرین میں غیرملکی افواج کے مظالم، قرآن مجید کو جلانے، مساجد کی بے حرمتی اور بیگناہ مظاہرین کے قتل عام کے خلاف آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر دفاع بحرین ریلی نمائش تا تبت سینٹر تک نکالی گئی۔


اسلام ٹائمز- آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دفاع بحرین دراصل دفاع حرمین ہے کیونکہ خادمین حرمین شریفین نے سرزمین حرم کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے اور اسلام کی خدمت سے زیادہ امریکہ و اسرائیل کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، پاکستانی عوام امریکا کے خلاف متحد ہو جائیں۔
مقررین نے کہا کہ بحرین کے عوام پر مظالم کا ذمہ دار امریکا ہے۔ بحرینی انقلاب کو فرقہ واریت کہ کر پاکستان کی غیرتمند فوج کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ بحرین میں قرآن پاک نذرآتش کرنے والے اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 69522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/69522/1/کراچی-مظلوم-بحرینی-عوام-کے-حق-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org