QR CodeQR Code

شہید عاشق میموریل فسٹ ایڈ پروگرام

12 Jan 2018 19:32

نماز ظہر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ تو جوانوں نے نماز کیلئے تیاری کرکے مدرسہ رہبر معظم (سید علی خامنہ ای) جاکر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی اقتداء میں ظہرین پڑھیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہید عاشق میموریل فسٹ پروگرام آج جمعہ 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوگیا۔ معمول کے مطابق آج بھی صبح 9 بجے پروگرام شروع ہوا اور حسب معمول محکمہ صحت کے ماہرین اور دیگر سکالرز نے پروگرام سے مربوط دروس دئے۔ نماز ظہر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ تو جوانوں نے نماز کیلئے تیاری کرکے مدرسہ رہبر معظم (سید علی خامنہ ای) جاکر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی اقتداء میں ظہرین پڑھیں۔ ظہرین کے بعد علامہ عابد حسینی نے پروگرام میں شرکت کرنے والے جوانوں اور دیگر نمازیوں سے خطاب کیا۔ سابق صدر تحریک حسینی برادر محمد تقی علیزئی اور تحریک حسینی کے شعبہ کمپیوٹر کے انچارج ذاکر مرتضی حسین بنگش نے شہید عاشق میموریل فسٹ ایڈ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔ اور اس پروگرام کے مقصد اور نصب العین سے شرکاء کو روشناس کیا۔ تقی صاحب نے شہید عاشق کی قومی خدمات کا تذکرہ کیا۔ آخر میں پروگرام میں شرکت کرنے والے جوانوں میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ نیز ٹیسٹ میں اول دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔


خبر کا کوڈ: 696557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/696557/1/شہید-عاشق-میموریل-فسٹ-ایڈ-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org