QR CodeQR Code

گوادر فری زون کی افتتاحی تقریب

30 Jan 2018 15:30

پاکستان اور چین نے تیانجن اور گوادر بندرگاہ کے درمیان سسٹر پورٹس کے قیام، پیانگ سٹی اور گوادر کے درمیان سسٹر شہروں کے قیام، خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے گوادر ترقیاتی ادارے اور چائنہ ہولڈنگ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یاداشت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ پاکستان سٹیٹ آئل، چینی کمپنی جی آئی ٹی ایل اور گوادر کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے گوادر فری زون فیز ون کے افتتاح کے ساتھ ساتھ گوادر اور چین کے بندرگاہوں والے شہروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے ضمن میں پانچ معاہدوں اور مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط کر دئیے۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے نمائندوں نے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔ ان معاہدوں میں تیانجن اور گوادر بندرگاہ کے درمیان سسٹر پورٹس کا معاہدہ، پیانگ سٹی اور گوادر کے درمیان سسٹر سیٹیز کا معاہدہ، خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے گوادر ترقیاتی ادارے اور چائنہ ہولڈنگ کمپنی کے درمیان تعاون شامل ہے۔ پاکستان سٹیٹ آئل، چینی کمپنی جی آئی ٹی ایل اور گوادر کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تقریب میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور فری زون کمپنی کے درمیان اور ہاتا ٹریڈ سٹی اور گوادر فری زون کے درمیان بھی معاہدہ ہوا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان، وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال عالیانی، وزیراعظم پاکستان کے ترجمان مصدق ملک، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات، کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان عاصم سلیم باجوہ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، میر عاصم کرد گیلو، چیف سیکرٹری بلوچستان، چین کے اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمین ژانگ باﺅ زونگ اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین دوستین خان جمالدینی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 700844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/700844/1/گوادر-فری-زون-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org