QR CodeQR Code

بھٹ شاہ،اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 47واں مرکزی کنونشن(2)

17 Feb 2018 15:58

47 ویں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن کے موقع پر شب شہداء کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس، اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین حسین موسوی، مولانا غلام شبیر، مولانا عروج زیدی، شکیل حسینی و دیگر نے خطاب کیا۔ مرکزی کنونشن 18 فروری اتوار تک جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 47 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں جاری ہے، دوسرے روز کی نشست کا آغاز نماز فجر سے ہوا، باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد مرکزی چیف اسکاؤٹ ایاز منتظر نے تمام شرکاء کنونشن کو ورزش کروائی اور لبیک یا حسین فلیگ مارچ کروایا، کنونشن کے دوسرے روز کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اضلاع اور ڈویژنز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، جس پر مرکزی صدر قمر عباس غدیری اور سرپرست کونسل کے رکن سعید پٹھان نے تجزیہ پیش کیا۔ کنوشن میں چھوٹے بچوں سے متعلق جونیئر سیکشن میں ہینڈ رائٹنگ، لیسن ریڈنگ، قرآنی آیات کا حفظ، اسٹڈی سرکل اور ڈرائنگ کروائی گئی۔ 47 ویں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن کے موقع پر شب شہداء کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین انجنئیر حسین موسوی، مولانا غلام شبیر کانھیوں، مولانا عروج زیدی، شکیل حسینی و دیگر نے خطاب کیا۔ مرکزی کنونشن 18 فروری اتوار تک جاری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 705448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/705448/1/بھٹ-شاہ-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-47واں-مرکزی-کنونشن-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org