QR CodeQR Code

مستونگ امن جرگہ

21 Feb 2018 17:59

امن جرگے کے شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہے۔ ملکی سالمیت و ترقی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف تمام عزائم ناکام بنا دیئے۔ سی پیک بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ نوروز اسٹیڈیم میں تحریک محبان نظریہ پاکستان کی جانب سے گرینڈ امن قبائلی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماء و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، محبان تحریک نظریہ پاکستان کے صوبائی چیئرمین مولانا محمد اشفاق، صوبائی وزیر بلدیات میر غلام دستگیر بادینی، صوبائی صدر پی پی پی میر علی مدد جتک، سردار سعید لانگو، رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی اور دیگر رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہے۔ ملکی سالمیت و ترقی اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے خلاف تمام عزائم ناکام بنا دیئے۔ سی پیک بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے ملکی تجارت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، جس سے ملک میں غربت و افلاس کا خاتمہ ہوگا۔ بلوچستان میں پائیدار قیام امن کی مشترکہ کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔ صوبے میں امن وخوشحالی دوبارہ لوٹ رہی ہے۔ امن کی راہ میں سکیورٹی فورسز کے شہداء نے اپنے لہو سے جو چراغ روشن کئے، اس کی روشنی امن و آشتی کی صورت میں ہم سب کو منور کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 706557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/706557/1/مستونگ-امن-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org