QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک کی سندھ میں شجرکاری مہم جاری

5 Mar 2018 05:34

سندھ بھر میں شجرکاری کیلئے مہم، درختوں کی اہمیت اور فوائد پر لوگوں کو آگاہی دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں حیدرآباد میں تحریک کے چئیرمین انجنئیر حسین موسوی، مرکزی صدر پسند رضوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس، مولانا غلام عباس حسنینی و دیگر رہنماؤں نے چانڈیہ گوٹھ میں شجرکاری کا آغاز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام 1 تا 20 مارچ شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں سندھ بھر میں شجرکاری کیلئے مہم، درختوں کی اہمیت اور فوائد پہ لوگوں کو آگاہی دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں حیدرآباد میں تحریک کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی، مرکزی صدر سید پسند علی رضوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مولانا غلام عباس حسنینی، اور دیگر رہنماؤں نے چانڈیہ گوٹھ میں شجرکاری کا آغاز کیا، جبکہ دادو میں شہزاد رضا، سید عاشق حسین نقوی، قاضی عاشق حسین کی رہنمائی میں کے این شاہ میں شجرکاری کی گئی، لوگوں میں درخت کی اہمیت پر آگاہی بھی دی جا رہی ہے، نوابشاہ میں سید منظور علی، سید قربان علی شاہ، سید علمدار حسین کی رہنمائی میں پودے کاشت کئے گئے، جبکہ اسکولوں میں بھی بچوں کو آگاہی دی گئی۔ پلیجانی سٹی میں تحریک کے کارکنان اور شہریوں نے پودے کاشت کئے ہیں، جبکہ دیگر سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی شجر کاری مہم جاری ہے، جو 20 مارچ تک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 709055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/709055/1/اصغریہ-تحریک-کی-سندھ-میں-شجرکاری-مہم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org