QR CodeQR Code

انجینئر حسین موسوی کے اندرون سندھ تبلیغی دورہ جات

7 Mar 2018 20:04

چیئرمین اصغریہ علم و عمل تحریک انجنئیر سید حسین موسوی نے اندرون سندھ کے اضلاع، دادو، شہید بینظیرآباد، اور مٹیاری کا تبلیغی دورہ جات کئے ہیں، اس موقع پر منعقدہ مجالس، جلسہ عام، سیمینار اور دروس سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی نے اندرون سندھ کے اضلاع، دادو، شہید بینظیرآباد، اور مٹیاری کے تبلیغی دورہ جات کئے ہیں، اس موقع پر منعقدہ مجالس، جلسہ عام، سیمینار اور دروس سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک کی جانب سے دین شناسی کیلئے عوامی سطح کے پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں، اسی مناسبت سے انجینئر حسین موسوی نے سندھی زبان میں "دین چھا آھی" کے نام سے ایک کتاب تحریر بھی کی ہے، جس میں آپ نے دین حقیقی یعنی عقائد، احکام اور اخلاق کو واضح کیا ہے۔ دورہ جات کے موقع پر انجینئر حسین موسوی نے مٹیاری ضلع میں عارب خان نظامانی، ہالا میں مجلس سے خطاب کیا اور سیدہ زہرا سلام علہیا کی ولایت علی علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کیا، جبکہ ضلع شہید بینظیرآباد کے علاقے سکرنڈ شہر، نوابشاہ کے علاقے اللہ رکھیو کانھیو میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جس میں دین شناسی کے موضوعات پر خطاب کیا۔ آپ نے ضلع دادو کے علاقے واہی پاندھی، جوہی شہر، دادو شہر میں بھی الگ الگ سیمینارز اور عوامی جلسوں سے دین شناسی اور موجودہ حالات کے موضوع پر خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 709788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/709788/1/انجینئر-حسین-موسوی-کے-اندرون-سندھ-تبلیغی-دورہ-جات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org