QR CodeQR Code

پاراچنار، اجتماعی شادیاں

18 Mar 2018 20:09

تقریب سے اپنے خطاب میں بریگیڈیئر اخترعلیم کا کہنا تھا کہ ایک تھا جب یہاں بد امنی کا دوردورہ تھا تاہم آج اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ایجنسی میں قیام امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی پاراچنار میں امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام 100 جوڑوں کی شادی کرا دی گئی۔ اس سلسلے میں عیدگاہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر، بریگیڈیئر اخترعلیم، صدر تحریک حسینی مولانا یوسف حسین جعفری، علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر علماء کرام کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں بریگیڈیئر اخترعلیم کا کہنا تھا کہ ایک تھا جب یہاں بد امنی کا دوردورہ تھا تاہم آج اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ایجنسی میں قیام امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر ممتاز حسین نامی دولہے کا کہنا تھا کہ ان کی دو سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم غربت کے باعث وہ اپنا گھر بسانے سے قاصر تھے تاہم امام خمینی ٹرسٹ کے تعاون سے ان کا گھر بس گیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے جوڑوں کو جہیز مین فرنیچر و دیگر سامان بھی دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 712423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/712423/1/پاراچنار-اجتماعی-شادیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org