0
Sunday 8 Apr 2018 22:32

پشاور، پشتون تحفظ تحریک کا جلسہ

  • پشاور میں رنگ روڈ پر ہونیوالے پشتون تحفظ تحریک کے جلسے کے تصویری مناظر

    پشاور میں رنگ روڈ پر ہونیوالے پشتون تحفظ تحریک کے جلسے کے تصویری مناظر

اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں آباد پختونوں کے حقوق کیلئے سرگرم تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ ان کی تحریک پشتونوں کے قتل میں ملوث تمام افراد کا احتساب چاہتی ہے، چاہے وہ طالبان ہوں یا فوجی اہلکار۔ اتوار کو پشاور کے رنگ روڈ پر ہونے والے جلسے سے خطاب میں منظور پشتین نے دعوٰی کیا کہ انہیں مزید 2 ہزار کے قریب ایسے افراد کی فہرست موصول ہوئی ہے جنہیں ان کے بقول ریاستی اداروں نے اُٹھایا ہوا ہے۔ پشتون تحفظ تحریک لگ بھگ ڈھائی ماہ قبل قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے کراچی میں پولیس کے جعلی مقابلے میں ہلاکت کے بعد قائم کی گئی تھی۔ اتوار کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں نوجوانوں اور خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور قبائلی علاقہ جات سے بھی قافلے جلسے میں شرکت کیلئے پہنچے۔

پشاور کے جلسے کیلئے پختون تحفظ موومنٹ کی عوامی رابطہ مہم گذشتہ 2 ہفتے سے جاری تھی جس کیلئے پشاور کے علاوہ مردان، بنوں اور سرحدی علاقے لنڈی کوتل میں کئی مقامات پر تحریک کے حامیوں نے جلوس نکالے تھے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے مطابق انہوں نے صوبے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور ڈاکٹروں، وکلاء اور طلبہ تنظیموں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی انجمنوں کے رہنماؤں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی، لیکن کسی بڑی سیاسی جماعت کا کوئی نمایاں رہنما اتوار کے جلسے میں شریک نہیں ہوا۔ جلسے کے مقام پر انتظامیہ نے غیر اعلانیہ طور پر انٹرنیٹ سروسز بند کردی تھیں، جس کے باعث جلسے کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور جلسے کے شرکاء کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جلسے کی سوشل میڈیا پر کوریج بھی متاثر رہی۔ جلسے کے شرکا میں ایک بڑی تعداد لاپتا افراد کے لواحقین کی بھی تھی جنہوں نے اپنے پیاروں کی تصاویر اُٹھائی ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 716589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے