QR CodeQR Code

شام پر حملے کیخلاف اے ایس او کی احتجاجی ریلی

14 Apr 2018 20:48

بھٹ شاہ میں اللہ والے چوک تا پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی رہنما گل محمد حیدری اور اے ایس او مٹیاری کے صدر عاطف مہدی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے فضائی حملے کے خلاف اور نہتے مظلوم شامی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھٹ شاہ میں اللہ والے چوک تا پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی رہنما گل محمد حیدری اور اے ایس او مٹیاری کے صدر عاطف مہدی نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی میں طلبا و شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 717946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/717946/1/شام-پر-حملے-کیخلاف-اے-ایس-او-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org