QR CodeQR Code

پاراچنار، بارڈر پر حملہ اور پاک فوج کیساتھ قبائل کا تعاون

17 Apr 2018 18:05

کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں سے قبائل نے مساجد سے اعلانات کئے کہ فورسز کے ساتھ تعاون اور سرحد کی حفاظت کیلئے مسلح ہوکر پہنچ جائیں، جس کے بعد مسلح قبائل افغان سرحد پہنچنا شروع ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ خوست سے سرحد پر تعینات فورسز کے اہلکاروں پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے اور سرحد کی حفاظت اور فورسز کا ساتھ دینے کے لئے مسلح قبائل افغان سرحد پر پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی صبح افغانستان کے صوبہ خوست سے لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ لکہ تیگہ میں تعینات فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ شام تک جاری رہا، کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں سے قبائل نے مساجد سے اعلانات کئے کہ فورسز کے ساتھ تعاون اور سرحد کی حفاظت کیلئے مسلح ہوکر پہنچ جائیں، جس کے بعد مسلح قبائل افغان سرحد پہنچنا شروع ہوگئے۔ دوسری جانب اعلی حکام افغان سرحد پر حملے کے بعد پاک افغان سرحد پہنچ گئے جبکہ جیٹ طیاروں نے بھی علاقے پر پروازیں شروع کی سرحد پر جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کو صدہ اور سی ایم ایچ ٹل پہنچا دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 718607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/718607/1/پاراچنار-بارڈر-پر-حملہ-اور-پاک-فوج-کیساتھ-قبائل-کا-تعاون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org