0
Friday 27 Apr 2018 22:25

پاراچنار، پاک افغان سرحد کو طلباء و عمائدین کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے کالج کے 70 طلباء اور 30 قبائلی عمائدین نے پاک آرمی 8 بلوچ رجمنٹ کے ہمراہ پاک افغان سرحد خرلاچی اور بوڑکی کا دورہ کیا۔ جس میں پاک فوج کے آفسران نے وفد کے شرکاء کو پاک افغان سرحد کے اہمیت اور اس پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے تعمیر شدہ جدید نیشنل لاجسٹک سیل اور سرحد پر انتظامی و سکیورٹی کے امور پر بریفنگ دی۔ پاک فوج 8 بلوچ کے جانب سے خرلاچی سرحد پر وفد کے شرکاء کو چائے اور ریفرشمنٹ کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ سرحد پر نصب باڑ کی تفصیلات بھی بتائی گئی۔ قبائلی عمائدین اور طلباء نے پاک افغان سرحد پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ملک اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 720925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش