QR CodeQR Code

ملتان، ہفتہ شہدائے امامیہ کا آغاز

6 May 2018 01:47

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ شہدا کسی بھی قوم اور تحریک کی کامیابی زینہ ہوتے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں اور شہدا کو فراموش کر دیتی ہے انہیں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے امامیہ کی تقریبات ملک بھر میں شروع ہو گئیں، ملتان میں شہدائے امامیہ جامع مسجد الحسین میں شہدا کی قبور پر فاتحہ خوانی کی گئی اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے اسکائوٹ سلامی بھی دی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سابق ڈویژنل صدر سید فرخ مہدی، موجودہ ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسی کاظم اور دیگر بھی شریک تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ شہدا کسی بھی قوم اور تحریک کی کامیابی زینہ ہوتے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں اور شہدا کو فراموش کر دیتی ہے، انہیں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، آئی ایس او کی جانب سے شہدائے امامیہ کی یاد منانا ایک اعزاز ہے، پاکستان میں شہدائے امامیہ کی ایک طویل فہرست ہے، جنہوں نے اپنے خون کے ذریعے اس قوم اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا، شہدا ہمارے وارث ہیں اور مشکل کی گھڑی میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 722694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/722694/1/ملتان-ہفتہ-شہدائے-امامیہ-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org