QR CodeQR Code

ٹنڈو محمد خان، یوم حسین (ع) و استحکام پاکستان کانفرنس

8 May 2018 00:52

میر غلام علی تالپر پارک میں منعقدہ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہبنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء اور تنظیمی ذمہ داران کی بھی بہت بڑی تعداد کانفرنس میں شریک تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک و اسلام دشمن قوتوں بالخصوص سندھ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ ضلع ٹنڈو محمد خان کے زیر اہتمام میر غلام علی تالپر پارک میں یوم حسین (ع) و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہبنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء اور تنظیمی ذمہ داران کی بھی بہت بڑی تعداد کانفرنس میں شریک تھی۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے پاکستان کی سلامتی کے لئے داعش کے وجود کو سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ریاستی اداروں کو دہشت گردی کے عفریت سے جان چھڑانے کیلئے ملک بھر سے کالعدم جماعتوں اور ان کے سرپرستوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 722986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/722986/1/ٹنڈو-محمد-خان-یوم-حسین-ع-استحکام-پاکستان-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org