0
Monday 14 May 2018 12:36

سکھر، عاشقان امام عج صوبائی کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام سکھر میں عاشقان امام علیہ السلام کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں سندھ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امامیہ طلبہ نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران معرفت امام زمان علیہ السلام کے موضوع پر اسٹڈی سرکل ہوا، جس میں مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی، رکن مجلس نظارت پروفیسر نثار شیخ نے طلبہ سے گفتگو کی۔ سندھ کے صوبائی کنونشن کے دوران تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ شب شہداء اور محفل دعائے کمیل کا انعقاد ہوا۔ شب شہداء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء مولانا مختار امامی  نے خطاب کیا۔ کنونشن کی آخری نشست سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا مقصود ڈومکی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، ادارہ تربیت المہدیؑ کے مسئول مولانا اسد نقوی نے خطاب کیا۔ کنونشن میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سابق صدر اویس علی کو سندھ بولچستان صوبوں کا صدر منتخب کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 724582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش