QR CodeQR Code

جے ایس او کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے

15 May 2018 02:07

احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور کیصورت اختیار کرچکا ہے۔ ہر روز قابض اسرائیلی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے نظر آتے ہیں۔ خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کا قتلِ عام ، گرفتاریاں اور انکے گھروں کی مسماری روز کا معمول بن چکا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسرائیل یہ سب کچھ اس کے ایماء پر کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کا وجود کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ خود بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بھی اپنا پہلا پالیسی بیان جو اسرائیل کے بارے میں دیا تھا، وہ بھی یہی تھا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، اسے کسی بھی طور تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام یومِ مردہ باد اسرائیل کے سلسلے میں کراچی حیدرآباد، لاہور، ملتان، گلگت و بلتستان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، پارہ چنار، نصیرا آباد، میرپور خاص، نوابشاہ، دادو، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، گھوٹکی، شکارپور، کندھ کوٹ، کشمور، جیکب آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نکالے گئے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے جے ایس او کے مرکزی صدر غضنفر عباس ساجدی، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا رجب علی حاتمی، مولانا غلام جعفر، مولانا نصرت علی، نوید علی، آفتاب علی، ذیشان حیدر شمسی، جنیل حیدر، سید کاظم شاہ، رضوان علی ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 724844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/724844/1/جے-ایس-او-کے-زیراہتمام-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org