0
Wednesday 16 May 2018 00:32

کراچی، اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج

اسلام ٹائمز۔ سرزمین مقدس فلسطین پر اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 52 سے زائد نہتے مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام اور بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر ساجدی اور علامہ ملک عباس نے خطاب کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، بعد ازاں علمائے کرام نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 725024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش