0
Sunday 27 May 2018 13:45

جے یو آئی (ف) کا کے پی اسمبلی کا گھیراؤ

اسلام ٹائمز۔ فاٹا کےخیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق بل آج صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کئے جانے پر جمعیت علماء اسلام فضل الرحمٰن گروپ کے کارکنان نے بِل کی مخالفت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین کا اسمبلی کے داخلی دروازوں کے باہر احتجاج جاری ہے جبکہ مظاہرین کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی کوشش کے دوران پولیس کی ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔ اسوقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر صورتحال کشیدہ ہے، واٹرکینن اور قیدیوں کی وین بھی موقع پر موجود ہے۔ جے یو آئی (ف) نے بِل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ مظاہرین نے اسمبلی میں داخلے کی کوشش کی اور اس موقع پر پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسی کو اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، جبکہ اسمبلی کے دروازوں کو تالے لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 727596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش