QR CodeQR Code

کراچی، مصطفیٰ کمال کا دسترخوان امام حسن (ع) کا دورہ

3 Jun 2018 01:31

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس کے ہمراہ مہڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ فلاح انسانیت کے کاموں میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن جس طرح پیش پیش ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، وہ نوجوان جن کی کھیلنے کودنے کی عمر ہے ان کی جانب سے اس طرح لوگوں کی خدمت کرتے دیکھ کر واقعی اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت نمائش چورنگی پر چلنے والے دسترخوان امام حسن (ع) کا دورہ کیا اور شہریوں کے لئے افطاری کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فلاح انسانیت کے کاموں میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن جس طرح پیش پیش ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، وہ نوجوان جن کی کھیلنے کودنے کی عمر ہے ان کی جانب سے اس طرح لوگوں کی خدمت کرتے دیکھ کر واقعی اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ مصطفی کمال کے ہمراہ وسیم آفتاب، محمد انور اور دیگر پی ایس پی کے رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 729112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/729112/1/کراچی-مصطفی-کمال-کا-دسترخوان-امام-حسن-ع-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org