QR CodeQR Code

کوئٹہ، اعمالِ شبِ قدر

6 Jun 2018 16:56

اس موقع پر علماء کرام نے شب قدر کی اہمیت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اعمال شب قدر میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی آخری شب قدر کے اعمال رمضان المبارک کی تیئسویں شب کو بجا لائیں جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بھی رمضان کی اکیسویں شب کو اجتماعی اعمال شب قدر کا انعقاد کیا گیا۔ شب قدر کے اجتماعی اعمال کا انعقاد علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کی مرکزی مساجد امام بارگاہ حسینی نچاری، امام بارگاہ خاتم الانبیاء، امام بارگاہ حسینی سید آباد، امام بارگاہ ولی عصر (عج)، امام بارگاہ حسینی رضویہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے مدارس میں انتہائی عقیدت و احترام سے کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے شب قدر کی اہمیت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اعمال شب قدر میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی آخری شب قدر کے اعمال رمضان المبارک کی تیئسویں شب کو بجا لائیں جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 729919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/729919/1/کوئٹہ-اعمال-شب-قدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org