0
Thursday 7 Jun 2018 02:52

کراچی، 21 رمضان کا مرکزی جلوس

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت امام علیؑ کی مرکزی مجلس 11 بجے نشتر پارک میں برپا ہوئی، جس سے علامہ کمیل مہدوی نے خطاب کیا، جس کے بعد نشتر پارک سے ہی جلوس برآمد کیا گیا۔ مرکزی جلوس عزاء میں علم، تابوت، تعزیئے، شبیہ ذوالجناح بھی برآمد کئے گئے۔ مرکزی جلوس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام مظلومؑ شریک تھے، مرکزی جلوس کے شرکاء کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین کا انتظام مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جہاں 2 بجے دن عزادارانِ امام علیؑ نے علامہ شاہد رضا کاشفی کی زیر اقتداء باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امام علیؑ نے لاپتہ شیعہ افراد و اسیران کی بازیابی و رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ میں ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 730020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش