QR CodeQR Code

لاہور، تحریک بیداری امت مصطفی(ص) کی جانب سے القدس ریلی

8 Jun 2018 20:43

ممتاز عالم دین علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ چند نام نہاد عرب حکمرانوں کی وجہ سے التواء کا شکار ہے، یہ وہ عرب ہیں جنہوں نے اپنے اقتدار کیلئے قرآن جیسی لاریب کتاب کو بھی فراموش کر دیا ہے، قرآن کہتا ہے یہود و نصاریٰ تمھارے دوست نہیں ہو سکتے مگر انہوں نے انہی یہودیوں سے دوستیاں بنا رکھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی (ص) کی جانب سے مال روڈ پر استنبول چوک سے فیصل چوک تک یوم القدس کی مناسب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ممتاز عالم دین اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ استاد علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ ریلی میں علمائے کرام، طلباء و طالبات اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے جہازی سائز کا فلسطین کا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا کہ بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کی فلک شکاف نعرے لگا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 730371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/730371/1/لاہور-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-ص-کی-جانب-سے-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org