QR CodeQR Code

حیدرآباد، اصغریہ تحریک کی محفل حسن قرأت

11 Jun 2018 23:56

محفل قرأت میں بچوں نے بہت خوبصورت اور روح پرور تلاوت کی، قرآن مجید کی خوبصورت قرأت سے شریک نوجوانوں، بچوں میں قرآن سے انسیت پیدا ہوئی، دلکش اور خوبصورت آواز سے کلام اللہ سننے سے ایمان سے دل منور ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کے شہر حیدرآباد میں علی پیلس قاسم آباد میں حسن قرأت قرآن مجید کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کے نامور قاریان قرآن نے حصہ لیا، محفل قرأت میں بچوں نے بہت خوبصورت اور روح پرور تلاوت کی، قرآن مجید کی خوبصورت قرأت سے شریک نوجوانوں، بچوں میں قرآن سے انسیت پیدا ہوئی، دلکش اور خوبصورت آواز سے کلام اللہ سننے سے ایمان سے دل منور ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک سید حسین موسوی اور مرکزی صدر سید پسند رضوی نے خطاب کئے۔


خبر کا کوڈ: 731112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/731112/1/حیدرا-باد-اصغریہ-تحریک-کی-محفل-حسن-قرأت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org