QR CodeQR Code

پاراچنار، جمعۃ الوداع شہداء کی یاد میں افطار پارٹی

13 Jun 2018 00:11

افطار کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی، فاتحہ کے بعد تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسیں جعفری نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سال ستائیس رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقع پر پاراچنار میں دو جڑواں خودکش دھماکے ہوئے تھے، جس میں 80 کے لگ بھگ مومنین شہید جبکہ سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسی سانحے کی یاد میں آج رات تحریک حسینی کے زیراہتمام انکے مرکزی دفتر میں افطار پارٹی کا پروگرام انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں تحریک حسینی کے مرکزی اور علاقائی کابینہ ممبران، کونسل ممبران، عمائدین قوم، مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
افطار کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی، فاتحہ کے بعد تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسیں جعفری نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 731327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/731327/1/پاراچنار-جمعۃ-الوداع-شہداء-کی-یاد-میں-افطار-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org