QR CodeQR Code

’’حسین سب کا ‘‘ کانفرنس

25 Jun 2018 00:24

اسکردو میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کی سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اتحاد و اتفاق کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بزم علم فن اسکردو کے زیراہتمام  ’’حسین سب کا ‘‘ کانفرنس پی ٹی ڈی سی کے ٹو موٹل منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرائم، شعراء منقبت خواں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت کے مرکزی عالم دین و خطیب مولانا عبداللہ وارثی نے کہا کہ امن سب کی ضرورت ہے اس کے بغیر ترقی خوشحالی ممکن ہے اور نہ ہی اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل ہوگی۔ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ امن کے خلاف بات کرنے والے سب کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کی سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اتحاد و اتفاق کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ علامہ مرزا یوسف نے کہا کہ حسین ؑ سب کا کانفرنس اتحاد بین المسلمین کی علامت بن گئی ہے۔ ایسی کانفرنس بار بار منعقد ہونی چاہئے۔ اہلسنت کے خطیب مولانا ابراہیم خلیل نے کہا کہ ہمیں حقیقی معنوں میں اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا صرف نعروں سے بات نہیں بنے گی۔ دلوں کو صاف کرنا ہوگا اور امن کیلئے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 733401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/733401/1/حسین-سب-کا-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org