QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد

29 Jun 2018 12:24

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے، آج ایران ہم سے ناراض ہے، کابل میں دہلی کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے، ہم ملت اسلامیہ اور پاکستان کیلئے ملک میں تبدیلی لیکر آئینگے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 133 سے امیدوار اعجاز چودھری کے حق میں مجلس وحدت مسلمین نے اپنے امیدوار سید خرم نقوی کو دستبردار کر دیا۔ جوہر ٹاؤن میں ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعجاز چودھری، علامہ سید مبارک علی موسوی، سید اسد عباس نقوی، سید حسن رضا ہمدانی و دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ سیاست مقاصد کیلئے کی جاتی ہے، اللہ تعالٰی کی ذات عزت دیتی ہے، ہم نے پاکستان اور ملت اسلامیہ کیلئے اتحاد کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 734406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/734406/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-اور-پی-ٹی-ا-ئی-کا-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org