QR CodeQR Code

بھٹ شاہ، اے ایس او کی مرکزی سمر ورکشاپ (۱)

9 Jul 2018 01:16

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نوجوانوں کی تربیت کیلئے 8 روزہ مرکزی، تعلیمی اور تربیتی "راہیانِ کربلا و عاشقان مہدیؑ ورکشاپ" ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نوجوانوں کی تربیت کیلئے 8 روزہ مرکزی، تعلیمی اور تربیتی "راہیانِ کربلا و عاشقان مہدیؑ ورکشاپ" ثقافتی مرکز بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری سندھ میں جاری ہے۔ ورکشاپ کے ابتدائی چار روز میں اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، انجینئر سید حسین موسوی، علامہ صادق رضا تقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، مولانا محمد باقر نجفی، مولانا نثار علی عابدی، مولانا حاجی غلام عباس جویو، مولانا اشفاق علی عترتی، مولانا غلام عباس حسنینی، محمد عالم ساجدی، پسند علی رضوی، ڈاکٹر سید عبدالکریم شاہ، سجاد حسین، غلام سرور سومرو، محسن علی، سید جانی شاہ رضوی، پرویز علی لاڑک، مبین علی مطہری، غضنفر مہدی، گل محمد حیدری، بچل ساجدی، کاشف علی ابڑو، عقیل حسین لغاری سمیت دیگر علمائے کرام، تنظیمی سینئرز، اساتذہ کرام نے خطاب کیا۔ 5 جولائی کو شروع ہونے والی ورکشاپ 12 جولائی کو اختتام پزیر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 736631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/736631/1/بھٹ-شاہ-اے-ایس-او-کی-مرکزی-سمر-ورکشاپ-۱

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org