QR CodeQR Code

پاراچنار، پشاور خودکش حملے میں شہید کا جنازہ

11 Jul 2018 17:07

اے این پی کے انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی یوتھ ونگ کے رکن عارف حسین کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پیش امام آغا مظاہری کی امامت میں ادا کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ رات پشاور میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والا عارف حسین بھی شہید ہو گیا تھا، شہید کا جنازہ آج انکے آبائی علاقہ پاراچنار پہنچایا گیا۔ جہاں انکی تجہیز و تدفین کی گئی۔ گذشتہ رات پشاور میں اے این پی کے انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی یوتھ ونگ کے رکن عارف حسین کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پیش امام آغا مظاہری کی امامت میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اسکے بعد شہید کو انکے آبائی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے دفن کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 737153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/737153/1/پاراچنار-پشاور-خودکش-حملے-میں-شہید-کا-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org