0
Monday 16 Jul 2018 16:31

کرگل، سیرت کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ (س) سیمینار

  • امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کرگل میں سیرت کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ (س) کے عنوان پر سیمینار منعقد

    امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کرگل میں سیرت کریمہ اہلبیت حضرت معصومہ (س) کے عنوان پر سیمینار منعقد

اسلام ٹائمز۔ دختر امام موسٰی کاظم (ع) و خواہر امام علی رضا (ع) کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت پر کرگل کشمیر میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ امام خمینی میموریل ٹرسٹ شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ اس سیمینار میں ضلع کرگل کے مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس دوران محترمہ صدیقہ عزیزی نے معاشرے کی ترقی و خوشحالی کے لئے خواتین کیا کردار ادا کر سکتی ہے، حضرت معصومہ قم (س) کے حالات زندگانی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت معصومہ قم (س) کی زندگی ہمارے لئے اس بات کی شاہد ہے کہ ایک خاتون کس طرح اپنے معاشرے اور دین کے لئے خدمات انجام دے سکتی ہے۔ محترمہ حاجیہ صدیقہ عزیزی نے کہا کہ اسلام اور سیرت اہلبیت (س) ہی ایک ایسی راہ ہے کہ جس پر چل کر انسان بقائے انسانیت کا ضامن بن سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اولاد کی اس طرح پرورش و تربیت کریں کہ جس سے آگے چل کر مستقبل میں اسلام و ایمان اور ایک حقیقی اسلامی معاشرہ تیار ہو سکے۔ اپنے اختتامی تقریر میں صدر مجلس حاجیہ حکیمہ احسانی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ یہ عہد کریں کہ معاشرے میں پنب رہی بے حیائی اور بے پردگی کے خلاف ایک مہم چلا کر اپنا فریضہ انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی نام نہاد سپرپاور طاقتیں دنیائے اسلام کو آپس میں لڑا کر اپنا منفعت تلاشنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بروقت کوششوں سے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر سیمینار ہال ’’امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، آل سعود مردہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
خبر کا کوڈ : 738162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش