QR CodeQR Code

سرگودہا، نون لیگ کا انتخابی جلسہ

22 Jul 2018 10:46

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم ایل این کا کہنا تھا کہ میں جہان بھی جاتا ہوں، کہہ سکتا ہوں کہ کراچی ہو یا پشاور، میں انہیں لاہور بنا دوں گا، کیا عمران خان کہیں جا کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ کراچی یا لاہور کو پشاور بنا دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی اعتبار نہیں، ایک لمحے اپنی بات کہہ کر وہ دوسرے لمحے اپنی بات سے مکر جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے سرگودہا کی تحصیل سلانوالی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت آئی تو بھارت کو کئی میدانوں میں شکست دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ میں جہان بھی جاتا ہوں، کہہ سکتا ہوں کہ کراچی ہو یا پشاور، میں انہیں لاہور بنا دوں گا، کیا عمران خان کہیں جا کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ کراچی یا لاہور کو پشاور بنا دینگے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی اعتبار نہیں، ایک لمحے اپنی بات کہہ کر وہ دوسرے لمحے اپنی بات سے مکر جاتے ہیں۔ انہوں نے جلسہ عام میں شریک لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کو نون لیگ کو ووٹ دیکر میان نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے آزاد کروائیں۔ انتخابی جلسے میں مقامی امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، میاں محمد غوث اور محسن شاہنواز رانجھا بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 739376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/739376/1/سرگودہا-نون-لیگ-کا-انتخابی-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org