QR CodeQR Code

پاراچنار، سپورٹس کمپلیکس میں امیدوار ساجد طوری کا جلسہ عام

22 Jul 2018 23:26

ساجد طوری سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں جلسہ کرکے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں سابق ایم این اے ساجد طوری کے جلسے کے دوران تین امیدوار شیر حسن خوشی، ممتاز بھائی اور جمیل حسین ان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارNA-46  سابقہ ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا، جس می ہزاروں آفراد نے شرکت کی۔ ساجد طوری سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں جلسہ کرکے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں سابق ایم این اے ساجد طوری کے جلسے کے دوران تین امیدوار شیر حسن خوشی، ممتاز بھائی اور جمیل حسین ان کے حق میں دستبردار ہوگئے اور ساجد طوری کیلئے انتخابی کمپین چلانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اہل سنت کے مختلف قبیلوں کے عمائدین نے بھی ساجد طوری کی حمایت کا اعلان کیا۔ جلسے سابق ایم این اے اور حلقہ این اے 46 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ساجد طوری نے خصوصی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ آج ہی سٹیڈیم میں ریٹائرڈ آئی جی پولیس سید ارشاد حسین کا جلسہ عام بھی ہے۔ اسی طرح کل سٹیڈیم میں امیدوار ابرار جان نے اپنے طاقت کا مظاہرہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 739590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/739590/1/پاراچنار-سپورٹس-کمپلیکس-میں-امیدوار-ساجد-طوری-کا-جلسہ-عام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org