QR CodeQR Code

کُلاچی، اکرام اللہ گنڈہ پور کی نماز جنازہ

23 Jul 2018 11:09

پی ٹی آئی کے رہنما اکرام اللہ گنڈہ پور کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کُلاچی میں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ضلعی، عسکری حکام اور سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سرادار اکرام کی ناگہانی موت پہ شہر کی فضاء سوگوار ہے۔ بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والے سابق صوبائی وزیر زراعت اکرام خان گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران کے علاوہ مقامی سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جنازہ گاہ کے اردگرد جیمر نصب کئے گئے تھے، سرادار اکرام کی ناگہانی موت پہ شہر کی فضاء سوگوار ہے۔ بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں، سراد اکرام خان کو اپنے والد اور بھائی اسرار گنڈہ پور کے پہلو میں دفن کیا گیا، اکرام خان گنڈہ پور نے پسماندگان میں بیوی اور 1 بیٹی سمیت 4 بیٹے چھوڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/739677/1/ک-لاچی-اکرام-اللہ-گنڈہ-پور-کی-نماز-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org