0
Wednesday 1 Aug 2018 00:27

ڈی آئی خان، دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کا سانحہ

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلٰی فوجی و پولیس سول افسران کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ اہلکاروں کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ آج صبح تھانہ پروآ کی حدود میں خانہ شریف میں ڈیوٹی کے دوران موٹرسائیکل پر جانے والے تھانہ پروآ کے پراسیس سیل کے اہلکار غلام عباس ولد امیر حسین سکنہ جھوک ربنواز اور ڈی ایس بی کے اہلکار محمد بشیر ولد احمد حسین سکنہ گرہ سانگھی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی، اہدافی قاتل اتنے ماہر تھے کہ دونوں اہلکار موقع پہ ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ظہور بابر آفریدی اور تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا ہے۔
صحافی : عمران خان خان
خبر کا کوڈ : 741580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش