QR CodeQR Code

حمایت مظلومین کانفرنس، اسلام آباد

5 Aug 2018 21:43

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہید قائد کی 30ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ چیئرمین کانفرنس نثار علی فیضی کی جانب سے خطبہ استقبال پیش کیا گیا۔ وحدت یوتھ ضلع لاہور کے مسئول برادر اسد علی کیجانب سے نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ اس وقت زندہ ہے حسینی زندہ ہے اور افکار حسینی زندہ ہے، کردار حسینی زندہ ہے، کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ اسلام آباد کی فضاؤں میں مردہ باد امریکہ، اسرائیل، انڈیا، آل سعود کی گونج ہے۔ پریڈ گراؤنڈ میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے متوالوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہید قائد کی 30ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ چیئرمین کانفرنس نثار علی فیضی کی جانب سے خطبہ استقبال پیش کیا گیا۔ وحدت یوتھ ضلع لاہور کے مسئول برادر اسد علی کی جانب سے نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔ مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا علامہ محمد اقبال بہشتی، سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا، ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی نے خطاب کیا۔ اس دوران مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی آمد پہ پنڈال میں موجود شرکاء نے زبردست نعرے بازی کی اور ان کا والہانہ استقبال کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں شہید قائد کے افکار کو عصر حاضر کے مسائل سے چھٹکارے کا ذریعہ قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 742684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/742684/1/حمایت-مظلومین-کانفرنس-اسلام-ا-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org