QR CodeQR Code

ہالا، فکر شہید حسینیؒ سیمینار

6 Aug 2018 18:23

سیمینار سے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ غلام قنبر کریمی، مولانا غلام عباس حسینی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام  قائد ملت اسلامیہ علامہ سید عارف حسین الحسینی شہیدؒ کی 30ویں برسی کی مناسبت سے فکر شہید حسینیؒ سیمینار کا انعقاد ہالا، ضلع مٹیاری میں کیا گیا، جس میں شہید عارف حسینیؒ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا، سیمینار سے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ غلام قنبر کریمی، مولانا غلام عباس حسینی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کیا۔ سیمینار کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، حمد باری تعالیٰ، نعت مقبول، منقبت و قصیدہ اور انقلابی ترانے پڑھے گئے۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 742844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/742844/1/ہالا-فکر-شہید-حسینی-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org