QR CodeQR Code

پشاور، جامعہ قائد شہید میں شہید کی 30ویں برسی

6 Aug 2018 20:47

تقریب سے علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے قائد شہید علامہ سید عارف الحیسنی کی جانب سے پاکستان میں ولایت فقیہہ کا پرچار کرنے میں جدوجہد کرنے پر بحث کی اور انکی زندگی پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ 5 اگست 1988ء روز جمعہ کو امریکہ کے اشارے اور آل سعود اور صدام کے تعاون سے چند پاکستانی زرخرید غلاموں نے شیعیان پاکستان کے عظیم قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کو جامعۃ الشہید پشاور میں بوقت صبح صادق گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسی سانحے کی یاد میں آج دنیا کے متعدد ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی متعدد شہروں میں عظیم الشان پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔ چنانچہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام جامعۃ الشہید پشاور میں شہید کی 30ویں برسی کا انعقاد  کیا گیا۔ جامعہ شہید میں منعقدہ تقریب میں جامعۃ العروۃ الوثقیٰ کے طلباء، علماء اور ملک بھر کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے قائد شہید علامہ سید عارف الحیسنی کی جانب سے پاکستان میں ولایت فقیہہ کا پرچار کرنے میں جدوجہد کرنے پر بحث کی اور انکی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 742872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/742872/1/پشاور-جامعہ-قائد-شہید-میں-کی-30ویں-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org