QR CodeQR Code

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا پارلیمانی اجلاس

7 Aug 2018 19:19

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں خرچے کم کرنے ہونگے۔ ایک کمیٹی بنائینگے، صدر، وزیراعظم اور وزراء کے خرچے کم کرینگے۔ ملک میں بہت غربت ہے اور 50 فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے۔ ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، اقتدار ذات کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 سالوں میں ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں خرچے کم کرنے ہوں گے۔ ایک کمیٹی بنائیں گے، صدر، وزیراعظم اور وزراء کے خرچے کم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت غربت ہے اور 50 فیصد پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے۔ ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، اقتدار ذات کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 5 سالوں میں اس ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مزید کام کرنا ہے اور بلدیات میں مزید اصلاحات لانی ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں مزید کام کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 743099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/743099/1/پی-ٹی-آئی-خیبر-پختونخوا-کا-پارلیمانی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org