QR CodeQR Code

کوئٹہ یوم آزادی سیمینار

14 Aug 2018 11:49

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام صوبوں کی جدوجہد اور لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر معرض وجود میں آیا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے بھی اسی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور بین العقائد ہم آہنگی حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلے میں تحریک پاکستان میں علماء کرام کے کردار کے عنوان سے پروقار تقریب سیکرٹری مذہبی امور یاسر خان کاکڑ کے زیرصدارت منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر مذہبی امور شمس اللہ خان خلیل مری، مولانا نورالحق نورانی، ڈاکٹر عطاء الرحمان، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ حبیب اللہ چشتی، مولانا عبدالروف، حاجی عبدالقیوم، حافظ محمد طاہر اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان تمام صوبوں کی جدوجہد اور لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیگر معرض وجود میں آیا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے بھی اسی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔ ہم سب کو چاہیئے کہ آپس میں اتفاق، مساوات اور اخوت قائم کرکے فرقہ وارانہ تفرقات کو ختم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 744428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/744428/1/کوئٹہ-یوم-آزادی-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org