QR CodeQR Code

پاراچنار میں جشن آزادی واک اور آرمی پبلک سکول میں تقریب

14 Aug 2018 18:55

جشن آزادی کے سلسلے میں ایدھی پارک پاراچنار سے گورنر کاٹیج تک جشن آزادی واک میں فورسز اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جشن آزادی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں فورسز مقامی انتظامیہ قبائلی عمائدین اور سکولوں کے بچے بھی شریک ہوئے بازاروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور سکولوں میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں ایدھی پارک پاراچنار سے گورنر کاٹیج تک جشن آزادی واک میں فورسز اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ گورنر کاٹیج میں کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر اختر علیم ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر نے کیک کاٹا اور مختلف تقریبات میں شرکت کی آرمی پبلک سکول، گورنر ماڈل سکول سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں بھی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ٹریڈ یونین کی جانب سے پاراچنار شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جشن آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ آرمی پبلک سکول میں جشن آزادی کی ایک پر رونق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں بچوں نے مختلف کرتب دیکھائے اور ملی نغمے و ترانے بھی گائے۔ تقریب میں کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر اختر علیم اور ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر کے علاوہ سکولوں کے بچوں اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
 


خبر کا کوڈ: 744608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/744608/1/پاراچنار-میں-جشن-آزادی-واک-اور-آرمی-پبلک-سکول-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org