QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ المنتظر میں جشن آزادی کی تقریب

14 Aug 2018 19:16

مقررین کا کہنا تھا کہ برصغیر میں ہمارے اسلاف نے علیحدہ وطن بڑی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا، جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت ہے، جس کی قدر کرنا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان، نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے، اس کے تقاضوں پر عمل اب بھی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں وطن عزیز کے 71 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے فوجی جوان، افسران اور دہشتگردی کی لہر میں بے گناہ شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں یوم ِ آزادی کی تقریب میں تلاوت ِ قرآن پاک، نعت رسول کریم اور قومی ترانہ کے بعد طلبا نے ملی نغمے پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 744616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/744616/1/لاہور-جامعہ-المنتظر-میں-جشن-ا-زادی-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org